ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کیرالہ میں نوٹ تبدیل کرنے کیلئے گئے دو افراد کی موت

کیرالہ میں نوٹ تبدیل کرنے کیلئے گئے دو افراد کی موت

Fri, 11 Nov 2016 19:52:50    S.O. News Service

اے ٹی ایم میں پیسہ کی کمی ،صارفین میں غصہ،کئی مقامات پراحتجاج
تروونت پورم، 11؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کیرالہ میں 1000اور 500روپے کے پرانے نوٹ بدلوانے گئے دو افراد کی موت ہو گئی اور ریاست میں آج دوسرے دن بھی نوٹ بدلوانے والے لوگوں کی بھاری بھیڑ رہی۔پولیس نے بتایا کہ75سالہ کارتکیین اسٹیٹ بینک آف تراوکور کی شاخ میں لائن میں کھڑے تھے، اچانک وہ بیہوش ہو گئے اور ان کی موت ہو گئی۔ایک اور واقعہ میں48سالہ انی 5.50لاکھ روپے جمع کرنے کیلئے کی فارم بھر رہے تھے اسی دوران ان کی موت ہوگئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ ایک حادثہ تھا۔انی ریاست کیرالا پاور بورڈ کے ملازم تھے۔پولیس کے مطابق انی نے اپنے پی ایف اکاؤنٹ سے ر لے رکھا تھا اور وہ بدلنے کیلئے بینک پہنچے تھے۔وہ اس گھر کی دوسرے منزل سے گرگئے، بینک دوسری منزل پرہے۔غیر معمولی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔انی کل بھی بینک آیا تھا لیکن بھاری بھیڑ کی وجہ سے وہ پیسہ جمع نہیں کراپایا۔ریاست میں مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم آج شروع میں کام نہیں کر رہے تھے جس سے صارفین کو بڑی پریشانی ہوئی۔یہ کلائنٹ غلط قرار دیے گئے پرانے بڑے نوٹ کو بدلوانے بینک پہنچے تھے۔مختلف بینکوں نے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ دو دنوں تک بند رہے اے ٹی ایم آج سے کام کرنے لگیں گے لیکن ان میں سے کچھ ہی آج ابتدائی گھنٹے میں کھلے رہے۔اس سے گاہکوں کا صبر جواب دے رہا تھا۔صبح میں ان اے ٹی ایم پربہت بھیڑتھی لیکن کچھ ہی گھنٹے بعداس میں پیسے ختم ہوگئے۔کچھ جگہوں پر اس پر لوگوں نے احتجاج بھی کئے۔


Share: